31 جولائی، 2016، 5:55 PM

پاکستانی فوج کے سربراہ کا دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے عزم کا اظہار

پاکستانی فوج کے سربراہ کا دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے عزم کا اظہار

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، آخری حد تک ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ پائدار امن کے لیے ضرب عضب ملک بھر میں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، آخری حد تک ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ پائدار امن کے لیے ضرب عضب ملک بھر میں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔اجنرل راحیل شریف  نے کہا کہ شندور میلہ دہشت گردوں کو پیغام ہےکہ بلاخوف و خطر ہم اپنی روایات جاری رکھیں گے ۔
عوام اور افواج کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم پر امن فضا میں سانس لے رہےہیں ۔پائدار امن کے حصول کےلیے ملک بھر میں مشن جاری رہے گا۔وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن تعلیم وترقی اور امن وسلامتی کی پہچان بنےگا۔
باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان سے وہابی گمراہ کن نظریہ کے خآتمہ کے بغیر پاکستان میں امن کا قیام جوئے شیر لانے کے مترادف ہے کیونکہ وہابی دہشت گردانہ ںظریہ ہی پاکستان اور عالم اسلام میں عدم استحکام کی اصلی وجہ ہے کیونکہ وہابی دہشت گرد رہنما سعودی عرب اور سامراجی طاقتوں کے اشاروں پر کام کررہے ہیں وہابی دہشت گردوں پر سعودی عرب کا اثر و رسوخ ہے جبکہ سعودی عرب پر امریکہ اور اسرائیل کا اثر و رسوخ ہے لہذا وہابی سوچ کے پیچھے امریکی اور اسرائیلی سوچ کارفرما ہے۔

News ID 1865893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha